R
Roman ReadsLiterature made simple
Sign up

Knowledge

Jo main Ne Parhaa

by Mubashir Ali Zaidi

2026296 pagesBook Corner
$36.49hardcover In stock · delivered in 1–2 days

it is in stock, and it reaches you in 1 to 2 days.

Hardcover

A printed copy from the publisher, stocked by our partner Readings in Lahore. Sold and posted by Roman Reads; the price is the price, delivered.

About the book

کچھ لوگ بچپن ہی سے مطالعے کا لطف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ تاخیر سے اس کا تجربہ کرتے ہیں۔ بیشتر لوگ زندگی بھر اس سے ناآشنا رہتے ہیں۔

پڑھنا سیکھنے کے بعد ہم سب فکشن سے آغاز کرتے ہیں، جیسے شاعری سے پہلا واسطہ اسکول میں نرسری رائمز سے ہوتا ہے۔ لیکن نرسری رائمز پڑھنے کے باوجود بہت سے لوگ دوبارہ شاعری نہیں پڑھتے، یا سمجھ نہیں پاتے۔ یہی معاملہ مطالعے کا ہے۔ اکثریت مطالعے کو بوجھ سمجھنے لگتی ہے۔ اس میں کچھ قصور ہمارے نظامِ تعلیم کا بھی ہے۔

مطالعے کا مزہ صرف فکشن میں نہیں۔ اس کے بعد سب سے اہم لٹریری نان فکشن یعنی ادبی نثر ہے۔ فکشن کے بعد شاید سب سے زیادہ آپ بیتیاں اور یادداشتیں پڑھی جاتی ہیں۔ بعض صحافی بھی اپنی صحافیانہ تحریروں کو پُرلطف بنانے کا فن جانتے ہیں۔

میں ہمیشہ سے دوستوں کو اپنے مطالعے میں شریک کرتا رہا ہوں۔ اچھی کتابوں کا تبادلہ کرنا، نئی کتابوں کی کئی کئی کاپیاں خرید کر دوستوں کو دینا اور ڈیجیٹل ایج آنے کے بعد اچھے مضامین اور کتابوں کی سافٹ کاپیاں شیئر کرنا میری عادات میں شامل ہے۔

یہ کتاب بھی اسی ذوق اور شوق کے سلسلے میں مرتب کی ہے۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ خراب تحریروں کی وجہ سے جو لوگ مطالعے کی طرف مائل نہیں ہوتے، وہ ان عمدہ مضامین سے واپس آ جائیں۔ مطالعے کا لطف اٹھانا سیکھیں۔ یہ دنیا کے بہترین اخبارات، جرائد اور ویب سائٹس کی شاہکار تحریریں ہیں۔ میں نے صرف اتنا کیا ہے کہ انھیں تلاش کر کے آپ کو پیش کر دیا ہے۔

آئیں، مل کر مطالعے کا لطف اٹھائیں۔

(مبشر علی زیدی)

The details

Published2026
Length296 pages
CategoryKnowledge
FormatsHardcover
SubjectsLiterary Essays
ISBN-139789696627111
PublisherBook Corner
List priceRs1800
Stocked byReadings, Lahore

Book data and stock via Readings, Lahore.

More books like this

Order this book.

$36.49 for the printed copy.

Back to all books